پریشرہارن

ربیع الاول کےتقدس کی خاطر پریشرہارن پر پابندی عائد

ویب ڈیسک(پشاور)کمشنرپشاورڈویژن ریاض خان محسودنے 12ربیع الاول کےتقدس کی خاطرپشاوراورنوشہرہ میں پریشرہارن (باجا) کی خریدوفروخت اوراستعمال کرنےپر18اکتوبرتا 19اکتوبررات 12تک دفعہ 144 کےتحت پابندی عائدکردی ۔

اس سلسلےمیں پشاوراورنوشہرہ کےڈپٹی کمشنرزکوالگ الگ مراسلےجاری کردیئےگئےکمشنرپشاورڈویژن کاکہناہےکہ گزشتہ سال بعض مقامات پرمن چلوں کیجانب سےپریشرہارن کےاستعمال کےباعث ماہ مقدس کےتقدس اورعوام کی نیندیں خراب کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اورامسال مختلف مذہبی تنظیموں کیجانب سےبھی پریشرباجا پربابندی کامطالبہ کیاگیاتھاجس پرعمل درآمدکیلئےپشاوراورنوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کوہدایات جاری کردی گئی ہیں پابندی عائد ہونےکےبعد پولیس کوسیکشن 188کےتحت کاروائی کرنےکےبھی احکامات جاری کردیئےگئے ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق