حرمین الشریفین

حرمین الشریفین میں رقت آمیز مناظر، نمازیوں کی آنکھیں نم

ویب ڈیسک (مکہ مکرمہ) سعودی حکومت کے حکم پر کورونا احتیاطیں ختم کرنے کے حکم کے بعد مسجد الحرام میں دو سال بعد بغیر کسی سماجی فاصلے کے کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز ادا کی گئی اور اس پُرنور موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنےکوملے۔

سماجی فاصلے کے بغیر نماز کی ادائیگی کی اجازت ملنے کے بعد فجر کی نماز میں منظر کچھ الگ ہی تھا۔ نماز فجر کیلئے تکبیر اولیٰ سے قبل امام مسجد نے جیسے ہی صفیں درست کرنے اور کندھے سے کندھا ملانے کو کہا تو نمازیوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان

یہ بھی پڑھیں:حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی علامتیں ہٹا دی گئیں

یہ وہ الفاظ ہیں جو کورونا وبا کے بعد سے دہرائے نہیں جارہے تھے کیوں کہ ایس او پیز کے تحت نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنا ضروری تھا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک

مسجد نبوی میں بھی 17 اکتوبر کو تقریبا ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعد سماجی فاصلہ ختم کر کے نمازِ فجر ادا کی گئی۔