گورنرہائوس پشاور

گورنر ہائوس پشاور جشن میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں عوام کیلئے کھول دیا گیا

ویب ڈیسک (پشاور)عشرہِ رحمت اللعالمینۖ اور جشن عید میلادالنبیۖ کی تیاریوں کےسلسلہ میں اتوارکےروز فیمیلیز کی ایک بڑی تعدادنےگورنرہائوس پشاور کادورہ کیا۔

مرد و خواتین اوربچوں کی ایک بڑی تعدادگورنرہائوس میں مقررہ اوقات کےدوران موجودرہے۔

اس موقع پرگورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان بھی وزیٹرزفیمیلیز کےدرمیان آ گئےاوران کیساتھ گھل مل گئےاورمرد، خواتین و بچوں کیساتھ وقت گزارا،وزیٹرزفیمیلیزاوربچوں نےجشن عید میلادالنبیۖ کےسلسلہ میں گورنرہائوس پشاورکوعوام کیلئےکھولنےاورگورنرکواپنےدرمیان پاکرانتہائی مسرت کا اظہارکرتےہوئےاسےایک قابل قدراقدام قراردیا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے

فیمیلیزسےملاقات کےدوران گورنرشاہ فرمان کاکہناتھاکہ عشرہ رحمت اللعالمین منانےکامقصدپوری دنیاکوبتاناچاہتےہیں کہ ہم اپنےنبی محمد ۖ سےدل وجان سےمحبت کرتے ہیں،گورنرہائوس پشاورکوعوام کےلئےکھولنااورتین روزتک مسلسل درود و سلام، حمد ونعتیہ کلام پیش کرنااپنے نبی کریم ۖ سےمحبت کاوالہانہ اظہارہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

واضح رہےگورنرہائوس اتوارسےمنگل تک 3 روزکیلئےکھولاگیاہےاس دوران حمد ونعتیہ کلام کےساتھ وزیٹرزفیمیلیزکیلئےکھانے،پینےکابھی بندوبست کیاگیاہے۔