لڑکی سےنارواسلوک

بھارت میں مسلمان لڑکی کا برقعہ سرعام اتروا دیا گیا

ویب ڈیسک(مدھیہ پردیش): بھارت میں ایک مسلمان باحجاب لڑکی کے ساتھ لڑکوں کے ایک گروہ کی جانب سے بدسلوکی کی ہے بھارتی میڈیا پر ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسلمان باحجاب لڑکی کی ہندو لڑکے کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام نگر میں برقعہ پہنی لڑکی بائیک پر لڑکے کے ساتھ کہیں جارہی تھی کہ راستے میں انہیں چند لوگوں نے روکا اور لڑکی سے برقعہ اتارنے کا مطالبہ کیا۔ چند لڑکوں کے خوف سے ہندو لڑکے نے بھی لڑکی سے برقعہ اتارنے کو کہا اور جب لڑکی نے برقعہ اتار دیا تو گروہ کی جانب سے لڑکی کے چہرے پر لگا حجاب بھی اتارنے کو کہا جاتا رہا مگر وہ لڑکی کو یہ کہہ رہے تھے کہ آپ ہماری قوم کو بدنام کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات‘ قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب