ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 2 ٹیمیں شریک

ویب ڈیسک : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان واحد ملک ہے جس کی دو ٹیمیں شریک ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور عمان میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 7ویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

پہلے مرحلے میں 8 ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ رانڈ کھیلا جا رہا ہے اس رانڈ سے منتخب ہونیوالی 4 گروپ 12 میں شامل ہوجائیں گی جس کے میچز 23 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شریک ہیں یعنی ہر ملک کی ایک ایک ٹیم شرکت کررہی ہے لیکن پاکستان واحد ملک ہے کہ جس کی 2 ٹیمیں میگا ایونٹ میں شریک ہیں۔پاکستان کی پہلی ٹیم تو بابراعظم کی قیادت میں ان ایکشن ہوگی ۔

جس نے ورلڈ کپ کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلنا ہے۔ پاکستان کی دوسری ٹیم عمان کو کہا جاسکتا ہے کیونکہ عمان کی ٹیم میں 9 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

عمانی ٹیم کو ہم پاکستان کی بی ٹیم کہ سکتے ہیں۔ عمان کے کپتان ذیشان مقصود پاکستان کے شہر چیچہ وطنی میں پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے پاپوانیوگنی کے خلاف میچ میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نائب کپتان عاقب الیاس سہلری کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد نعیم خوشی بھی سیالکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ عمان کے آل رانڈر محمد نعیم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ بہترین آل رانڈر ہیں۔

فاسٹ بالر کلیم اللہ کا تعلق پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ سے ہے۔فاسٹ بالر بلال خان پشاور میں پیدا ہوئے ہیں۔ آل رانڈر خاور علی بھی پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں۔ فیاض بٹ کا تعلق بھی پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

خرم نواز پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ 6 کھلاڑیوں کا تعلق ہمسایہ ملک بھارت سے ہے۔ اوپننگ بلے باز جتندر سنگھ لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ ہریش بھائی پراجاپتی کا تعلق بھارتی گجرات سے ہے۔

آیان خان ڈاکٹر عبدالقدیر کے آبائی شہر بھوپال سے تعلق رکھتے ہیں۔ سندیپ گوڈ بھارتی شہر حیدر آباد دکن کے رہنے والے ہیں۔ سورج کمار کا تعلق جلندھر سے ہے۔ نستور دھامبا مہاراشٹر سے تعلق رکھتے ہیں۔

عمان کی 16 رکنی ٹیم میں صرف ایک کھلاڑی ایسا ہے جو عمان کے شہر مسقط میں پیدا ہوا ہے اور اس کے نام صفیان محمود ہے۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ