ساجد حسن

لباس انسان کے کردار کی ترجمانی نہیں کر سکتا،ساجد حسن

ویب ڈیسک :لباس انسان کے کردار کی ترجمانی نہیںکر سکتا۔یہ بات اداکار ساجد حسن نے ایک ٹی وی پروگرام میںکہی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت سادگی پسند ہیں اور انہوں نے کافی عرصہ ایک جینز میں گزارا کیا جس پر انکی والدہ کہتی تھیں کہ اسے دھلوا لو یہ میل سے پھٹ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری میں آنے کا شروع سے ہی شوق تھا، اپنے گنجے پن بارے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انہیں گنجے پن سے بہت ڈر لگتا تھا اور پھر جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے گئے ان کے بال کم ہو تے گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی لکھائی بہت بری ہے کہ اکثر بینک والے بھی انہیں ان کے دستخط پر کہتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہیں۔