ویب ڈیسک :اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا زون کے تھانہ نون پولیس ٹیم کی کارروائی ۔
گزشتہ دنوں گولڑہ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر موبائل شاپ لوٹنے والے خطرناک شیرو گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے قیمتی موبائلز فونز،1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی ۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی اور نون کے علاقوں سے گن پوائنٹ پر چھینے ہوئے تین موٹرسائیکلز بھی برآمد کرلئے گئے ۔
ملزمان نے واردت کے دوران سیکٹر آئی 16 میں پی ایچ اے زیر تعمیر فلیٹس کے گلاب گل نامی چوکیدار کو فائر کر کے زخمی بھی کردیا تھا۔وارداتوں میں استعمال ہونے والے چار پسٹل و ایمونیشن برآمد کرلی گئیں ۔
ابتدائی تفتیش کے دوران تھانہ نون سمیت گولڑہ، سبزی منڈی میں گن پوائنٹ پر موٹرسائیکلز،موبائلز فونز اور نقدی چھینے کی معتدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
گروہ نے راولپنڈی کے تھانہ ویسٹرج، پیروردھائی اور رتہ امرال میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ، ضلع اٹک کے تھانہ کامرہ کی حدود میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد یاسین، محمد طارق، حسنین اور شیرو گینگ کا سرغنہ شیر زمان بھی شامل ہیں ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔