کورونا مثبت کیسز

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد ہوگئی

ویب ڈیسک : ملک میںکورونا مریضوںکی شرح صرف ڈیرھ فیصد رہ گئی۔وبا کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 33 ویں نمبر پر آگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 663 کیسز سامنے آئے ہیں۔

جبکہ مزید 11 افراد اس موذی وباکے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے مزید 1 ہزار19 مریض شفایاب ہو گئے۔

مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 66 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 280 مریض انتقال کر چکے ہیں