فنانشل ایکشن ٹاسک فورس

پاکستان مزید 6 ماہ گرے لسٹ میں رہے گا، ذرائع

ویب ڈیسک: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی طرف سے پاکستان کو مزید چار ماہ کے لیے گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا۔جرمنی کے میڈیا ادارے ڈی ڈبلیو نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے اسٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اب اپریل 2022کے سیشن میں ہو گا۔

واضح رہے کہ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا تین روزہ اجلاس 19 سے 21 اکتوبر تک منعقد ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو اپریل تک اپنی گرے لسٹ میں رکھنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدمات کو سراہا جائے گا، تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا جائے گا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایف اے ٹی ایف کے معیار پر مکمل طور پر پورا نہیں اتر پایا ہے۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر اب تک 26 نکات پر عمل کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان کو تمام پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔
پاکستان کو گرے لسٹ میں سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے 22 اراکین میں سے کم از کم 12 ووٹ درکار ہوں گے جو ایک مشکل کام نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم