آرمی چیف وزیراعظم

وزیراعظم، آرمی چیف کا این سی او سی کا دورہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل کماند اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کادورہ، کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میجر جنرل آصف محمود گورائیہ نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔
این سی اوسی حکام نے کورونا سے بچاو ویکسین کی فراہمی اور دیگر اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، وزیراعظم نے کوروناکے سدباب کیلئے این سی اوسی کی کاوشوں کو سراہا۔ عمران خان نے صوبوں اور دیگراداروں کی کورونا سے بچاؤ کیلئے کوششوں کی بھی تعریف کی۔
دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ویکسی نیشن کے لازمی عمل کی تکمیل کیلئے متعلقہ اداروں کو بھرپور اقدامات کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی