وزیراعظم کا اہم اقدام

مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان خان نے کہا ہے کہ ملک میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کےخلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معاشی صورتحال پراجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پرٹیکسز کم کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزرا اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں پر نظررکھیں۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کےخلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نےاپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام ہر بات پر مر گئے برباد ہوگئے کہنا ہے، اپوزیشن الیکشن اصلاحات کے بجائے کیسز ختم ہونے کا کہتی ہے یہ جمہوریت پسند نہیں ڈیل کے انتظارمیں ہے، مولانا فضل الرحمان چلے ہوئے کارتوس ہے ان کو جتنا استعمال ہونا تھا ہوچکے۔  فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، تقرر ی پر معاملات طے پاچکےہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا، مخصوص نشستوں پر حلف برداری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ