پاکستان ویسٹ انڈیز

وارم اپ میچ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

ویب ڈیسک:دبئی، پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم نے 130رنز کاہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے41 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جبکہ فخر زمان 24 گیندوں پر 46 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 130 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کے ٹاپ بلے باز کرس گیل اور کیرون پولارڈ بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔ شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور حسن علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔