آرمی چیف کادورہ

سپہ سالار کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر آمد

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کادورہ کیا، آرمی چیف کو داخلی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو ملک کی داخلی سکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ  دی گئی اس دوران آرمی چیف سپہ سالار نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم