روسی وزیر خارجہ

نیٹو میں سفارتکاروں کی بے دخلی، روس کا ردِ عمل

ویب ڈیسک: روسی سفارت کاروں کا اجازت نامہ منسوخ کرنے پر روس نے نیٹو میں اپنا سفارتی مشن معطل کر دیا۔ روسی وزیر خارجہ لاوروف کے مطابق اس اقدام کی وجہ نیٹو میں تعینات اس مشن کے 8 افراد کی بے دخلی ہے۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں روسی مشن کی معطلی کا باضابطہ اعلان وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کیا۔ نیٹو نے گزشتہ ہفتے روسی مشن کے 8 ارکان کو بے دخل کر دیا تھا۔ روسی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سفارتی مشن معطل کرنے کےساتھ ماسکو میں نیٹو کا رابطہ اور معلوماتی دفتر بھی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ نیٹو کے اس اقدام نے ماسکو حکومت کوایسے فیصلے کرنے پر مجبور کر دیا۔  

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
مزید پڑھیں:  پشاور، بی ایچ یو کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 5 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

واضح رہے نیٹو انتظامیہ نے 8 روسی اہلکاروں کو انٹیلیجنس افسران قرار دیتے ہوئے بے دخل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔