ڈالر اور سونا

ڈالر 173 روپے،سوناایک لاکھ 20 ہزار روپے تولہ تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 59 پیسے مہنگا ہو کر 172 روپے77 پیسے پربند ہوا۔

ایک موقع پر انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 173 روپے 20 پیسے پر بھی دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ایک روپے 82 پیسے مہنگا ہونےکے بعد ڈالر کی قیمت 173 روپے تک پہنچ گئی تھی جو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قیمت ہے البتہ کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 172 روپے 77 پیسے رہی۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی سے اغواء اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ کی نعش برآمد

معاشی ماہرین کا کہنا ہےکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ ہمارا کرنٹ اکائونٹ خسارا ہے اور اسکے علاوہ آئی ایم ایف کیجانب سے روپے کی قدر مزید کم کرنے کا مطالبہ بھی ہے جس سے ناصرف ڈالر کی قیمت مزید بڑھےکا خدشہ ہے بلکہ اس سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

ادھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 17 سوروپے فی تولہ اضافہ ہوگیا، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 1457 روپے اضافے سے 102623 روپےہوگئی ہے عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالرکم ہو کر 1767 ڈالر فی اونس ہے۔