سزاؤں میں کمی

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک(اسلام آباد ) حکومت نے عید میلاد النبۖی کی آمد پر ملک بھر کی جیلوں میں قید افراد کی سزا میں 90 روز کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جشن میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

وزارت داخلہ نے صوبوں کے سیکرٹریز داخلہ کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔قتل، غداری، سنگین جرائم میں ملوث افراد کے علاوہ قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی، عمر قید کی دوتہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی بھی مل سکے گی۔ عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر اطلاق ہوگا۔ عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والی 60 سال سےزائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے