بجلی گرانے کی تیاریاں

عوام پر پھر بجلی گرانے کی تیاریاں

ویب ڈیسک (اسلام آباد) عوام پر پھر بجلی گرانے کی تیاریاں کر لی گئیں ہیں، بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں:شوگر ملز کو جرمانے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیاگیا

درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں پانی سے 36 اعشاریہ دو فیصد بجلی پیدا کی گئی اور کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی، مقامی گیس سے 8 اعشاریہ نو فیصد جبکہ درآمد ایل این جی سے 18 اعشاریہ نو فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا تھا جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔