چمن بارڈر بندش

چمن بارڈر بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر

ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم تجارتی گزرگاہ چمن باب دوستی گزشتہ کئی دنوں سے بند ہے، بارڈر پر پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
بارڈر کی بندش کے باعث تاجر برادری بارڈرحکام کے فیصلے سے سخت نالاں ہیں۔ آل پارٹیز تاجر اتحاد نے بارڈر بندش کے فیصلے کے خلاف 22 اکتوبر جمعہ کے روز چمن شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔
آل پارٹیز تاجر اتحاد کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ چمن شاہراہ کو درہ خوجک کے مقام پر ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کیا جائے گا۔
تاجر برادری کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ہمارا معاشی قتل عام بند کیا جائے، پاک افغان بارڈر کو پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال سمیت 3ملزمان اشتہاری قرار