کرم ٹول پلازہ

ٹول پلازے سے ڈاکو 13لاکھ روپے چھین کر فرار

ویب ڈیسک (لکی مروت)لکی مروت میں انڈس ہائی وے کرم ٹول پلازہ سے ڈاکو منیجر کو زخمی کر کے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ کرم ٹول پلازہ پر سات ڈاکو عملے کو یرغمال بنا کر 13لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوئوں کے ساتھ مزاحمت پر ٹول پلازہ منیجر منظورزخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت میں بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

واضح رہے کہ اس سے پہلے نورنگ بازار میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوئوں نے ایک گھر کا صفایا کر تے ہوئے 40تولے سونا اور لاکھوںروپے کی نقدی لوٹ لی تھی۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ