بیٹے کی رہائی

بیٹے کی رہائی تک میٹھا نہ پکائیں

ویب ڈیسک (ممبئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے گھر کے ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ اْن کے بیٹے آریان خان کو ضمانت نہ ملنے تک گھر میں کسی قسم کا کوئی میٹھا نہیں بنایا جائے۔

اداکار شاہ رخ خان کی فیملی، اس وقت ایک انتہائی مشکل وقت سے گزررہی ہے کیونکہ اْن کے بڑے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور اب تک ضمانت کی کوئی اْمید نظر نہیں آرہی ، بیٹے کی جدائی کی تڑپ نے گوری کو شدید غمزدہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

یہ بھی پڑھیں:آریان خان کو آج بھی ضمانت نہ مل سکی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری کو معلوم ہوا کہ اْن کے گھر کے ملازمین دوپہر کے کھانے کے دوران باورچی خانے میں کھیر پکا رہے تھے، یہ خبر سن کر گوری خان نے فوراََ اپنے گھر کے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ جب تک آریان کی رہائی نہ ہو گھر میں کوئی میٹھی ڈش نہ بنائیں۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی