کرتب دکھانے والا ڈرائیور گرفتار

چلتی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر ڈانس کرنے والا ڈرائیور دھر لیا گیا

ویب ڈیسک: مردان میں گاڑی کی چھت پر چڑھ کر ڈانس کرنے والے ڈرائیور کو پولیس نے ٹریفک قوانین توڑنے پر گرفتار کرلیا۔
ڈرائیور بارات میں انتہائی غلفت و لاپرواہی کامظاہرہ کرتے ہوئے چلتی گاڑی کے ساتھ خطرناک کرتب کررہا تھا۔ ڈرائیورکی چلتی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر کرتب دکھانے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

چلتی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر ملزم کی کرتب دکھانے کی ویڈیو وائرل

ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید دیکھیں :   وزن کم اور روٹی مہنگی کرنے کے باوجود نرخ نامہ نظر انداز