طوفانی بارش

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش کی پیشنگوئی

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے 19 اضلاع میں کل جمعہ کی شام سے تیزبارش اور پہاڑوں پر برف باری سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع میں اداروں کو پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:تاجروں کوٹیکس نوٹس جاری کرنے کافیصلہ

اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی پر گذشتہ روز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس کے مطابق پشاور ، صوابی ، مردان ، نوشہرہ ،چارسدہ ، چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، کوہستان ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، باجوڑ ، کرم ، وزیرستان اور کوہاٹ میں طوفانی بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے جس سے میدانی اضلاع میں ندی نالوں اور برساتی نالوں میں طغیانی آنے جبکہ پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کودوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔