ڈینگی بخار

ڈینگی بخارگھر گھر پھیل گیا

ویب ڈیسک :پشاورمیں ڈینگی بخار کو کنٹرول کرنے کے کمزور نظام کی وجہ سے یہ مہلک بخار ہر گھر تک پھیل گیا ہے ۔

اس وقت زیادہ تر شہری گھروں پر زیرعلاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق رواں برس غیر متوقع طور پر ڈینگی کی شرح بلند رہی تھی لیکن موسم میں خنکی بڑھنے کی وجہ سے اس کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس پر کنٹرول کرنے کیلئے شہریوں کو صفائی کیساتھ ساتھ گھروں پر احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کا کہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، ایم این اے حاجی اقبال آفریدی کو قومی اسمبلی میں داخل ہونے سے رک دیا گیا

واضح رہے کہ پشاور اور اس سے ملحقہ علاقوں چمکنی ، ناصر پور ، لالہ کلے ،بدھائی ،رانو گڑھی ، ترناب میں بھی ہر گھر میں ڈینگی کے چار چار مریض موجود ہیں، اس طرح لاہوری گیٹ ،اندرون یکہ توت ، گنج ، چونا بھٹی ، سبز پیر روڈ ، دلز اک روڈ ، سپلائی ڈپو کے علاقے بھی ڈینگی کی لپیٹ میںآگئے ہیں اور یہاں پر ڈینگی بخار نے وبائی صورتحال اختیار کر لی ہے۔

اسی وجہ سے عطائیوں کی دکانوں پر صبح سے شام تک لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ شعبہ پبلک ہیلتھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق پشاور اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کو ڈینگی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر جاری کردی گئی ہیں دوسری طرف پشاور کے تینوں تدریسی ہسپتالوں میں یومیہ بنیادوں پر کئی درجن مریض تشخیص ہورہے ہیں ۔محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے پلان ترتیب دیا گیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا جس کی وجہ سے ڈینگی نے شہر کے مختلف علاقوں میں وبائی صورتحال اختیار کی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار