مولانا شیرانی

مولانا شیرانی کا سمیع الحق گروپ سے رابطہ

ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام (ف ) سے ناراض گروپ کے وفد نے مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں جمعیت علما اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق حقانی سے ان کی رہائش گاہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش کی پیشنگوئی

مولانا حامد الحق حقانی نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مذہبی سیاسی جماعتوں کے مابین روابط خوش آئند ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ تمام دینی و سیاسی جماعتیں ملک و ملت کی فلاح و بہبود کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں۔ مولانا شیرانی کے وفد میں مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک اور دیگر اہم رہنما شامل تھے جبکہ جمعیت علما اسلام (س) کی طرف سے صوبائی امیر مولانا سید یوسف شاہ ، مولانا نسیم علی شاہ، مولانا عبد الغنی، مولانا شفاعت اللہ، مولانا شفقت اللہ حقانی اور دیگر شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے