آریان خان ضمانت درخواست

آریان خان کی ضمانت درخواست پرسماعت 26 اکتوبر کو

ویب ڈیسک :ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کیس میں گزشتہ روز ممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل نے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

مزید پڑھیں:  دبئی کی شہزادی نے طلاق پرفیوم لانچ کر دیا

ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب ان کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں، اداکارہ ثنا کا دعویٰ

دوسری جانب بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے جمعرات کی صبح اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کے لیے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل کا دورہ کیا۔یہ پہلا موقع ہے جب شاہ رخ کو اپنے بیٹے کی گرفتاری کے بعد کیمرے کے سامنے دیکھا گیا ۔