ویب ڈیسک :پاکستان میں کورونا وائرس کی ایک اور قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔ جاپانی حکومت نے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے ذریعے کووڈ 19 ویکسین کو ذخیرہ کرنے کی قومی صلاحیت بڑھانے کیلئے 65 لاکھ 90 ہزار ڈالر مالیت کا سامان اسلام آباد کو فراہم کیا۔
ایک انٹرویو میں کووڈ 19 پر سائنسی ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ایپسیلون نامی کووڈ 19 کی ایک خطرناک قسم کا پتا لگایا گیا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ یہ قسم کیلیفورنیا میں نمودار ہوئی تھی، اسی وجہ سے اسے کیلیفورنیا قسم یا B.1.429 کہا جارہا ہے جس کے بعد یہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں بھی اس کے کیسز سامنے آرہے ہیں اور اب تک ایپسیلون کی پانچ مختلف اقسام اور سات میٹیشنز ملی ہیں جس نے اسے زیادہ متعدی بنا دیا ہے۔ ٹاسک فورس رکن نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وائرس پر قابو پالیا گیا ہے لیکن ختم نہیں ہوا اس لیے اس کے دوبارہ پھیلا کے امکانات ہیں۔