کیسز میں مسلسل کمی

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی

ویب ڈیسک :پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد سے بھی کم سطح پر آگئی اور ایک دن میں صرف 622 نئے کیسز سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 16 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد28ہزار328 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا کی ایک اور قسم کا انکشاف

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 622 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.4 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں 24 ہزار 699 فعال کیسز ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی