اعظم سواتی کو شوکاز

اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف الیکشن کمیشن پر الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت اعظم سواتی اور ان کے وکیل پیش نہ ہوئے، اعظم سواتی کے وکیل کے معاون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرایا، جس میں مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن نے معاون وکیل کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی اور اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔