روس میں کورونا

روس میں کورونا کے باعث 7 دن کے لئے سرکاری دفاتر بند

ویب ڈیسک: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کورونا وائرس کے باعث اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہفتے بھر کے لئے سرکاری دفاتر بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر نے ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیے جانے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 اکتوبر سے 7 نومبر تک سرکاری ملازم کام پر نہیں جائیں گے، ان دنوں کی انھیں تنخواہ ملے گی۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا کی ایک اور قسم کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ ان 7 دنوں کے دوران ویسے ہی 4 دن کی سرکاری تعطیلات آجاتی ہیں اور ممکن ہے کہ چھٹی کے ان دنوں میں کمی کی جائے یا کچھ مقامات پر چھٹی بڑھا دی جائے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ