مصباح الحق

مصباح الحق نے زبان کھول دی، سلیکشن پر تنقید

ویب ڈیسک : مصباح الحق نے آخرکار چپ کا روزہ توڑ ہی دیا،انھوں نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے مستعفی ہونے کے معاملے پر زبان کھول دی۔

ایک نجی ٹی وی پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف نتیجے پر ہی توجہ دینا بڑا مسئلہ ہے، ہم اس سے آگے جاتے ہی نہیں اور نہ ہی کھلاریوں اور اسکلز میں بہتری پر توجہ دی جاتی ہے، جیسے ہی کسی ایک میچ یا سیریز میں شکست ہو تو خود کو بچانے کیلیے قربانی کے بکرے ڈھونڈنا شروع کردیتے ہیں، اگر ہم نے اسی طرح کاسمیٹک سرجری کا سلسلہ جاری رکھا تو کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، آپ کوچز اور پلیئرز کو تبدیل کرسکتے ہیں مگر اصل مسائل بدستور موجود رہیں گے۔مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے تبدیلیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے تحت سینئر آل رائونڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی واپسی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ردھم کی بحالی، شاہین آفریدی کی کیویز کیخلاف 2 ٹی 20 میچز میں شرکت مشکوک
مزید پڑھیں:  سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی

انھوں نے کہا کہ پہلے آپ نے ٹیم کیلیے تبدیلیاں کیں اور پھر چند روز بعد یوٹرن لے کر نکالے ہوئے کرکٹرز کو واپس لے آئے۔یاد رہے کہ مصباح الحق کو پہلے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ دونوں کی ذمہ داری دی گئی تھی مگر بعد میں ان سے ٹیم سلیکشن کا اختیار واپس لے لیا گیا تھا۔