وسیم اکرم

رمیز راجہ کو عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا،وسیم اکرم

ویب ڈیسک: سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو بڑے فیصلوں میں عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مصباح الحق نے زبان کھول دی، سلیکشن پر تنقید

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ادارے کا کوئی نیا سربراہ آئے تو ابتدائی طور پر 2 یا 3ماہ تک صورتحال کا جائزہ لیتا ہے، اس کے بعد تبدیلیوں کا عمل شروع ہوتا ہے لیکن رمیز راجہ نے خلاف معمول جلد ہی بڑے فیصلے کردیے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بات ماضی کی ہوچکی مگر کوچز مصباح الحق اور وقار یونس نے سخت محنت کی تھی۔ یاد رہے کہ رمیز راجہ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالتے ہی دونوں سابق کپتانوں نے استعفی دے دیا تھا، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان بھی رخصت ہوگئے، البتہ چیف سلیکٹر محمد وسیم ابھی تک برقرار ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف