کشمیرمیں کرفیوکا سماں

”علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو”

ویب ڈیسک: بھارتی فوجی کی بیوہ حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی حمایت میں میدان میں آگئیں اورر کہا ہے کہ وزیروں کی اولادوں کو ایک مرتبہ ضرور سرحد پربھیجیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پونچھ سیکٹر میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا کہ وہ بھارت سرکار سے کہنا چاہتی ہے کہ روز ہمارے نوجوان مرتے ہیں تو اگر وہ علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران صدور ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تشویش کااظہار

بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا کہ پھر ہمارے جوان مریں گے تو میڈیا والے کوریج کے لیے پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار تو کچھ بھی نہیں کرتی ہے اور میڈیا والے بھی دو دن آجاتے ہیں تاہم تیسرے دن کوئی بھی نہیں پوچھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے اور اگر وہ علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو۔

انہوں نے مودی سرکار کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیروں کی اولادیں تو سرحد پر نہیں جاتی ہیں لیکن ایک بار ان کی اولادوں کو ضرور بارڈر پر بھیجنا چاہئے۔