وزیرخارجہ اورڈی جی آئی ایس آئی کابل میں

شاہ محمود قریشی کا ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ کابل کا ہنگامی دورہ

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کابل ایئرپورٹ پہنچےافغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفارتخارنے کے افسران بھی موجود تھے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند سے کابل میں ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات، تجارت میں مزید تعاون بڑھانے اور دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان قائدین کو افغانستاں میں امن واستحام کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام چاہتا ہے، پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لیے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے، پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی مدد کے لیے پر عزم ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں سہولت کے لیے بارڈر کراسنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان نے ’کوویڈ پروٹوکول‘ کے تحت افغان بھائیوں کی نقل و حرکت اور سفری سہولت کے لیے نئی ویزہ رجیم متعارف کروائی۔‘
دورے کے اختتام پر افغان نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی نے  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سیکرٹری کامرس صالح احمد فاروقی، چیئرمین پی آئی اے ایر مارشل (ر) ارشد ملک، چیئرمین نادرا طارق ملک، کسٹم، ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ مودج تھے۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم