اسرائیلی جاسوس گرفتار

اسرائیلی موساد کا منصوبہ ناکام، 15 جاسوس گرفتار

ویب ڈیسک: ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے اسرائیلی نیٹ ورکس کو بے نقاب کرتے ہوئے خفیہ ایجنسی موساد کے 15 مشتبہ جاسوس گرفتار کر لیے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوسوں کو 7 اکتوبر کو کیے جانے والے ایک خفیہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار جاسوسوں پر الزام ہے کہ انہوں نے خفیہ ایجنسی موساد کو ترک شہریوں اور ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے ان غیر ملکی طلبہ کی معلومات فراہم کیں جو ممکنہ طور پر مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کریں گے۔ ترکی کی انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے ایک سال اسرائیلی جاسوسوں کی انتہائی خفیہ طور پر نگرانی کی۔

مزید دیکھیں :   پشاور،1ماہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 16گینگز بے نقاب