گوشت کی فروخت

سرکاری نرخنامہ کے برعکس گوشت کی فروخت جاری

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور میں مختلف قسم کے گوشت اور قیمہ کی قیمتوں کیلئے جاری سرکاری نرخنامہ سے انکار کرتے ہوئے پشاور میں قصائیوں نے اپنے اخراجات کے مطابق نرخ مقرر کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں روٹی کی قیمت میں دُگنا اضافہ

ذرائع کے مطابق 15 اکتوبر سے یکم نومبر تک کے 15دنوں کیلئے شہر میں گوشت کے حوالے سے گزٹ نوٹیفکیشن میں سرکاری نرخنامہ مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت پشاور میں بھینس کا گوشت 370روپے کلو، گائے کا گوشت 4 سو روپے کلو جبکہ بھیڑ بکری کے گوشت کیلئے فی کلو نرخ 810 روپے مقرر کیا گیا ہے تاہم اس نرخنامے کے تحت شہر میں کسی بھی جگہ پر گوشت دستیاب نہیں ہشتنگری، فقیر آباد، نوتھیہ، کوہاٹی میں گوشت کی بڑی دکانوں اور اندرون شہر اور بیرون شہر دکانوں میں گائے اور بھینس کے گوشت میں کسی قسم کی تخصیص نہیں اور یہ تمام گوشت 5 سو روپے سے 520 روپے کلو حساب سے فروخت ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری