UC manga

یوسی منگا کے لئے اچھی خبر

مردان: ڈپٹی کمشنر مردان نے اعلامیہ جاری کردیا، ڈی سیلنگ کا فیصلہ سیکرٹری ریلیف، کمشنر مردان ڈویژن، بریگیڈیئر اور ڈی پی او کی میٹنگ میں کیا گیا.
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام اباد سے ڈاکٹر معین نے یوسی منگا کا دورہ کیا تھا، یوسی منگا کے چاروں طرف سے 109 افراد کے سیمپل لئے گئے، تمام 109 کیسز نیگیٹیو آئے تھے. کمشنر مردان کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ڈی سیلنگ کا فیصلہ کیا گیا، یوسی منگا میں 20 سے زائد گاوں کا علاقہ آتا ہے، انتظامیہ کو ڈی سیلنگ سے پہلے پورے علاقے کو صاف کرنے کی ہدایت جاری اور دیگر علاقوں میں جراثیم کش اسپرے کرکے ڈی سیل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر حلف، گورنر کا اجلاس طلب کرنا غیرآئینی ہے، ایڈووکیٹ جنرل