سٹریٹ چلڈرن

یتیم و بے سہارا بچوں کیلئے پشاورسٹی ٹوور کا انعقاد

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور حیات آباد لائنز کلب کے باہمی اشتراک سے رانا چلڈرن سکول کے یتیم ، بے سہارا اور سٹریٹ چلڈرن کیلئے پھولوں کے شہر پشاور میں سٹی ٹوور کا انعقاد کیا گیا جس میں 40 کے قریب بچے بچیوں کو چڑیا گھر پشاور، گور گٹھڑی ، سیٹھی ہائوس اور عجائب گھر پشاور کی سیر کرائی گئی ۔

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام اور ٹریفک پولیس پشاور، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقدہ سٹی ٹوور کا آغاز چڑیا گھر پشاور سے ہوا جہاں ان بچے بچیوں نے نہ صرف جانوروں کی سیر و تفریح کی بلکہ پلے لینڈ سے بھی لطف اندوز ہوئے جس کے بعد گور گٹھڑی پشاور کی تفصیلی سیر کرائی گئی جہاں ریسرچ آفیسر احمد فراز نے انگریز دور حکومت کی موجود فائر بریگیڈ گاڑی ، گور گٹھڑی سے ملنے والے آثار قدیمہ کی اشیائی، ثقافتی لائبریری اور دیگر معلومات فراہم کی ۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا
مزید پڑھیں:  بجلی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

یہ بھی پڑھیں:گورنر ہائوس پشاور جشن میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں عوام کیلئے کھول دیا گیا

سیٹھی ہائوس کے دورے کے دوران بچوں کیلئے میجک شو کا بھی انعقاد کیا گیا جسے بچوں نے خوب سراہا ۔ سیٹھی ہائوس کے دورے کے بعد آخر میں عجائب گھر پشاور کی سیر کرائی گئی جہاں پری نوادرات، بدھا سٹوپہ ، سکے ، بدھ مت کے آثار اور دیگر تاریخی معلومات پر بریفنگ دی گئی ۔