سبزیاں مہنگی

مہنگائی کے باعث سبزیاں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں

ویب ڈیسک(پشاور) مہنگائی کے باعث سبزیاں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہو گئیں، مٹر 300 روپے، ٹماٹر، کریلا، بھنڈی 100روپے، گوبھی 80روپے اور شلجم 70 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کو تھپڑ،چھڑی،جوتا مارنا،بال کھینچنا جرم ہوگا، بل تیار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ کے باعث عام دیگر اشیائے خوردونوش کے ساتھ ساتھ سبزیاں بھی مہنگی ہوگئیں، مٹر 300 روپے، ٹماٹر، کریلا، بھنڈی 100روپے، گوبھی 80روپے اور شلجم 70 روپے، پیاز 70روپے، سبز مرچ 300 روپے، سرخ مرچ 500 روپے، بند گوبھی 70روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف

سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے سفید پوش کم تنخواہ دار ملازمین کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جو ہر مہینے قرض دار ہو رہے ہیں، سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث اس کی خرید و فروخت میں بھی نمایاں کمی آ رہی ہے جبکہ دوسری جانب ہوٹل مالکان نے بھی کھانے کے نرخ بڑھا دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت