حبا بخاری

حبا بخاری نے اپنی محبت کا راز افشاں کردیا

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ہوتی اداکارہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آریز احمد کو اپنی محبت قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران اداکارہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ سنگل نہیں ہیں بلکہ جلد ہی شادی بھی کرلیں گی۔ حبا بخاری کے اس انکشاف کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر حبا بخاری کے منگیتر کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں ایسے میں ساتھی اداکار آریز احمد سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے انہیں ’محبت‘ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

اپنے سوال و جواب کے سیشن میں ہی انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے منگیتر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہی ہے اور کافی لوگ انہیں جانتے بھی ہیں۔اب سوشل میڈیا پر ان کے جوابات سے مداح یہ قیاس کر رہے ہیں کہ اداکارہ نے آریز احمد سے منگنی کی ہوئی ہے لیکن وہ وقت آنے پر اپنے اس تعلق کو منظرِ عام پر لائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل