روہنگیا میں قتل و غارت

بنگلہ دیش، روہنگیا پناہ گزین کیمپ پرحملے میں 7 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش اور میانمار کے سرحد پرروہنگیا پناہ گزین کیمپ میں ایک اسلامی مدرسے میں کم از کم سات افراد کو ہلاک کر دیاگیا۔
مقامی پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے متاثرین پر فائرنگ اور چاقو کے وار کیے، حملے میں چار افراد موقع پر ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے واقعے کے فورا بعد ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے ایک بندوق، چھ راؤنڈ گولہ بارود اور ایک چاقو ملا ہے۔
واضح رہے کہ تین ہفتے قبل روہنگیا کمیونٹی کے رہنما کو انکے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا اور ہلاکتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  کپتان بابراعظم عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب