مسجد الحرام میں نماز جمعہ کی ادائیگی

کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد مسجد الحرام میں پہلا جمعہ، رُوح پرور مناظر

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آج پہلے جمعہ کی ادائیگی مکمل گنجائش اور سماجی دوری کے بغیر ادا کی گئی۔

کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد حرم شریف میں میں پہلے جمعہ کی ادائیگی کے دوران رُوح پرور مناظر دیکھنے کو ملے

نمازیوں کی نگرانی اور جامع مسجد میں نماز جمعہ کے لیے احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے 4 ہزار سے زائد اہلکار ، مرد اور خواتین تعینات کیے گئے تھے۔ حرمین شریفین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے حکام کو ہدایت کی کہ نمازیوں کے لیے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
انتظامیہ کیجانب سے حرم مکہ آنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا اور ممکنہ طور پر بیمار لوگوں کی سکریننگ کے لیے مختلف علاقوں میں تھرمل کیمرے تعینات کیے گئے تھے، مسجد الحرام کے 50 دروزاے کھولے گئے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

نمازیوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے جامع مسجد کے اندرونی صفوں اور کارپٹ کو مسلسل صاف کیا گیا۔ مسجد الحرام کے اندر مختلف مقامات پر نمازیوں کے لیے 50 ہزار سے زائد آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔

واضح رہے کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد 17 اکتوبر کو حرم شریف میں نماز فجر ادا کی گئی تھی اور آج مکمل گنجائش پہلا نماز جمعہ ادا کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، ڈی ایچ او لکی معطل، نوٹیفکیشن جاری