سی ٹی ڈی آپریشن

مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 9 مبینہ دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک : مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

بلوچستان کے شہر مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشتگرد اور شر پسند عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں نو مبینہ ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا، کیمپ دہشتگردی کی حالیہ مختلف کارروائیوں میں استعمال ہوا۔ برآمد شدہ اسلحہ میں نو کلاشنکوف، بیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 46 افراد جاں بحق، 60 زخمی