3 روزہ دورے

وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان کا وفد بھی عمران خان کے ہمراہ سعودی عرب جائے گا۔ وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے اورسعودی قیادت سے دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔ وزیراعظم سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش