موٹرسائیکل سوار رہزن

حیات آباد میں موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے انت مچادی

ویب ڈیسک(پشاور) حیات آباد میں نامعلوم مسلح رہزن خاتون سمیت 4افراد سے گن پوائنٹ پر موبائل فونز چھین لئے گئے، مسماة سارہ گل ولدفضل محمد سکنہ نوشہرہ حال ایچ ایم سی نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ ٹریننگ سنٹر ایچ ایم سی میں سٹوڈنٹس ہے، کلاس سے فارغ ہونے کے بعد گھر جارہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل فون چھین لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں گودام پر چھاپہ، پچاس لاکھ مالیت کی سرکاری ادویات برآمد

دوسری جانب عرفان اللہ ولد فضل وہاب سکنہ خوازہ خیلہ حال آر ایم آئی حیات آباد فیز فائیو نے رپورٹ درج کرائی کہ ڈیوٹی سے واپسی پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوارگن پوائنٹ پر قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، شاہ فہد ولد فدا حسین سکنہ تہکال پایان اور اسحاق احمد ولد افضل خان سکنہ اتمانزئی ضلع چارسدہ حال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے بھی گن پوا ئنٹ پر قیمتی موبائل فون چھین لئے گئے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرانے کے بجائے روزنامچہ رپورٹ درج کی ہے۔