ایم ٹی آئی قانون

خیبرپختونخوا، ایم ٹی آئی قانون کے سو فیصد نفاذ کی ہدایت

ویب ڈیسک(پشاور) خیبر پختو نخوا کے میڈیکل اینڈ ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2015ء کے تحت قائم صوبائی پالیسی بورڈ نے ایم ٹی آئی قانون پر سو فیصد عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز ایل آر ایچ میں صوبے کے تمام ایم ٹی آئیز کے سربراہان کا اجلاس صوبائی پالیسی بورڈ کے چیئر مین اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ڈاکٹر نوشیروان برکی کی صدارت میں منعقد ہوا، اس موقع پر وزیر صحت تیمور جھگڑا اور سپیشل سیکرٹری بھی میں مدعو تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی

اجلاس میں چیئرمین پالیسی بورڈ پروفیسر نوشیروان خان برکی نے تمام ایم ٹی آئیز کے سربراہان کو ایم ٹی آئی ایکٹ2015ء پر بریفنگ میں اس بات پر زور دیا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کا سب سے اہم نقطہ یہ ہے کہ اس کے نتیجے میں ہسپتالوں کو مکمل طور پر مالی اور خود مختاری دی گئی جس سے ہسپتالوں میں مریضوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف کی بھرتی کے ساتھ ساتھ تمام جدید مشینری اور آلات کی خریداری ممکن ہے، اجلاس میں انتظامی امور چلانے میں کسی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں پالیسی بورڈ سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  بدلے کی آگ پورے خطے کو جلا کر رکھ دے گی، انتونیو گوتریس