12 رکنی ٹیم

پاکستان نے بھارت کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لئے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور اس اسکواڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد، وسیم جونیئر اور محمد نواز کو شامل نہیں کیا گیا۔

بھارت کے خلاف میچ کے لئے 12 رکنی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زماں، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حیدر علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پلینگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا مورال اپ ہے اور تمام کھلاڑی کھیلنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، کھیل میں ریکارڈز بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں، کرکٹ میں ہر دن نیا ہوتا ہے، ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

واضح رہے کہ دبئی میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے۔