آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ

ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے 119 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔ آسٹریلیا کے اسٹیوں سمتھ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گلین میکسویل 18،‏ڈیوڈ وارنر 14 اور مچل مارش 11 رنز بنا سکے، کپتان ایرون فنچ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلین باولر کے سامنے پروٹیز ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مارکرم 40 اور ربادا 20 سکور بنا کر نمایاں رہے، ڈیویڈ میلر اور ڈی کاک بھی اپنا جادو نہ دکھا سکے۔ مچل سٹاک، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زامپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا