یوٹیوبرشاہ ویر جعفری

یوٹیوبرشاہ ویر جعفری رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک :دنیا بھر میں مقبول معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری رشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئے۔چھوٹے بھائی کے بعد شاہ ویر جعفری بھی گزشتہ شب اپنی منگیتر عائشہ بیگ کے ساتھ رشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے شادی کی اطلاع مداحوں کو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی، ‏یوٹیوبر نے اہلیہ کے ساتھ شادی کی تصاویر بھی شیئر کی جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

دوسری جانب شاہ ویر جعفری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اور اْن کی اہلیہ بیحد دلکش لگ رہی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ ویر جعفری نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ ان کی اہلیہ سرخ رنگ کے ‏عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔ شاہ ویر جعفری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں اب شادی شدہ ہوں۔خوشی کے اس موقع پر شاہ ویر جعفری نے اللّٰہ تعالیٰ کا شْکر بھی ادا کیا

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں معروف یوٹیوبر نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ہم سفر عائشہ بیگ کے ہمراہ منگنی کی ‏کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔ ‎ ‎شاہ ویر جعفری اور عائشہ بیگ کی منگنی کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صرف ‏قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا انسٹاگرام پر چھاگئیں 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا

واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے پہچانے جانے والے شاہ ویر جعفری کے یوٹیوب پر اب تک 20 لاکھ جب کہ ‏انسٹا گرام پر‎ 10 ‎لاکھ سے‎ ‎زائد فلوورز ہیں۔