ترک صدر

ترک صدر کا امریکا سمیت10 ممالک کے سفیروں کو بےدخل کرنیکا حکم

ویب ڈیسک: ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے وزیرخارجہ کو امریکا اور جرمنی سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے بے دخل کرنے کاحکم دیا ہے۔
ان سفرا نے ترکی میں جیل میں قید سول سوسائٹی کے ایک رہ نما کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں کہاکہ میں نے اپنے وزیرخارجہ کو حکم دیا کہ وہ ان 10 سفیروں کو جلد سے جلد ناپسندیدہ شخصیات (پرسونا نان گراٹا) قرار دے دیں۔ انھوں نے ان غیرملکی ایلچیوں پرغیرشائستگی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ترکی کو جاننا اورسمجھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات

یہ بھی پڑھیں:ایرانی گورنر کو حلف برداری کی تقریب میں تھپڑ پڑ گیا


انھوں نے سفیروں کے بارے میں کہا کہ انھیں اس دن یہاں سے چلے جانا چاہیے جب وہ ترکی کو نہیں جانتے۔ان دس غیرملکی سفرا نے گذشتہ پیر کو انتہائی غیرمعمولی مشترکہ بیان جاری کیا تھا اور اس میں پیرس میں پیدا ہونے والے مخیر شخص اور کارکن عثمان قوالا کی مسلسل حراست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے ترکی پرسایہ ڈال دیا ہے۔ امریکا، جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن کے سفیروں نے اس مشترکہ بیان میں قوالا کے معاملے کے درست اور فوری حل کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا

عثمان قوالا 2017 سے کسی سزا کے بغیرجیل میں بند ہیں۔ انھیں 2013 میں حکومت مخالف مظاہروں اور 2016 میں ناکام فوجی بغاوت سے تعلق پر مختلف الزامات کا سامنا ہے۔