پکچر آف دی ایئر

2021کی” پکچر آف دی ایئر ”

ویب ڈیسک: ایک ٹانگ والے شامی باپ اور اس کے معذور لخت جگر کی دل کو چھو لینے والی تصویر نے سیانا انٹرنیشنل فوٹو مقابلے میں 2021 پکچر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

” پکچر آف دی ایئر ”


میڈیارپورٹس کے مطابق اس تصویر کا عنوان ”زندگی کی مشکلات”تھا۔ یہ تصویر ترک فوٹو گرافر محمد اصلان نے شامی سرحد پر ریحانیہ میں لی تھی ، جس میں ایک باپ اور اس کے بیٹے کے درمیان ایک انسانی لمحے کی تصویر کشی کی گئی تھی ، جو بغیر اعضا کے پیدا ہوا تھا۔
بچے کی معذوری کا سبب اس کی ماں کا شامی فوج کے کیمیائی ہتھیاروں سے ہونے والا حملہ تھا اس حملے سے متاثر ہونے کے باعث وہ بے ہوش گئی تھی اس کے بعد اس کا علاج کیا گیا مگر علاج کے دوران اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا کہ خاتون امید سے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے

یہ بھی پڑھیں:بلی نسل برفانی چیتے کا عالمی دن، ویڈیو جاری


خطرناک گیسوں سے حملے اور نا مناسب علاج کے نتیجے میں اس کے ہاں پیدا ہونے والا بچہ معذور نکلا۔ اس کے دونوں ہاتھ اور پائوں نہیں ہیں بچے مصطفی کے والد منذر النزال نے خصوصی بیان میں انکشاف کیا کہ وہ خان شیخون کی بمباری کے دوران زخمی ہوا تھا ،جس کے نتیجے میں اس کا دایاں پائوں کاٹ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف


النزال نے متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس کے بیٹے کے علاج اورمصنوعی اعضا کی تنصیب میں مدد کریں تاکہ اس کا مستقبل محفوظ ہو اور اسے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سکول جانے کے قابل بنایا جا سکے۔ النزال نے وضاحت کی کہ اس کے بیٹے مصطفی کی ہڈیوں کو لمبا کرنے کے لیے آپریشن کی ضرورت ہے اس کے بعد اسے چلنے کے قابل بنانے کے لیے سمارٹ اعضا کی ضرورت ہوگی۔ اس نے عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ وہ اکیلا اپنے بچے کا علاج نہیں کرا سکتا۔